معروف اداکارہ منشا پاشا

منشا پاشا کا اپنی ڈاکٹر بہن سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو خراج تحسین

کراچی (عکس آن لائن )معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ڈاکٹر بہن سمیت پوری دنیا کے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے ساتھ ان کی بہن ڈاکٹر حنا بھی موجود ہیں۔

منشا پاشا نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اِس وقت میری بہن برطانیہ میں ہیاور وہ ایک ڈاکٹر ہے اور یہی پریشان کن بات ہے۔انہوں نے لکھا کہ میری دعائیں میری بہن اور دنیا بھر کے تمام ڈاکٹرز کے لیے ہیں۔منشا پاشا نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کی بہادر ی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ واقعی میں حیرت انگیز اور بہادری کی مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں