مناسب ہو گاپی آئی اے کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کر دیا جائے چیف جسٹس

مناسب ہو گاپی آئی اے کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کر دیا جائے چیف جسٹس

اسلام آباد (عکس آن لائن ) سی ای اوپی آئی اے کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو پی آئی اے کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔فیصلہ سناتے ہوئے برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں ریٹائرڈ فوجی افسران کو عہدے دیئے گئے ہیں، اگر انہی لوگوں نے پی آئی اے میں اس طرح کا م کرنا ہے تو مناسب ہو گا کہ پی آئی اے کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کر دیا جائے۔
مزید بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سی ای اور کو اس طرح کام کرنے نہیں دیں گے جیسے یہ کر رہے ہیں۔جب چاہیں یہ بھرتیاں کر لیتے ہیں اور جب دل چاہے لوگوں کو نکال دیتے ہیں۔اس طر ح پی آئی اے کو نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سی ای اور پی آئی اے کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ انکشاف ہوا تھا کہ پی آئی میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے مطابق پی آئی میں جعلی ڈگریوں والے لوگوں کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کے بعد سی ای او پی آئی اے کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں