وزیر خزانہ اسحق ڈار

ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں ، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں، وزیر خزانہ

کراچی (عکس آن لائن)وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں ، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں،سستی سیاست کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، یہ ملک رہنے کے لیے بنا ہے، ورنہ میں چوتھی بار پاکستان کا وزیرخزانہ کبھی نہ بنتا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ 28 ستمبر کو جب بطور وزیرخزانہ کا عہدہ سنبھالہ تو اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی پر توجہ مرکوز کی، بدقسمتی ہے گزشتہ ڈیڑھ سال میں ایس ای سی پی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،

ہمیں کوآپریٹ سیکٹر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹ تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ میرا 48 سالوں تجربہ اور یقین ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری میں اسٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے، ہم ملکی معیشت میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے 70 بلین ڈالر کے نقصان کا کون ذمہ دار ہے؟ پاکستان اس گھمبیر صورتحال میں کیسے پہنچا؟ جب میں نے آخری بار اپنا عہدہ چھوڑا تو گلوبل اتھارٹی کے مطابق پاکستان 2030 میں دنیا کی 18ویں معیشت ثابت ہونے جارہی تھی،

۔سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج ہم ایک ایک بلین ڈالر کے لیے بھاگ رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ماضی میں جو غلطیاں کیں ہیں انہیں دوبارہ نہ دہرایا جائے جس کی وجہ سے پاکستان ایک یہج پر پہنچ چکا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، لیکن ہمیں اس کے لیے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے ، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے ملک کو ایسی جگہ کھڑا کردیا ہے جہاں یہ ملک اس کا مستحق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، میں کہتا ہوں کہ ڈیفالٹ کرنے کا کوئی چانس نہیں ہے، لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں، میں ثابت کرسکتا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، ہم کوشش کررہیہیں، حالت بہت سخت ہیں لیکن یہ حکومت کی غلطی نہیں ہے بلکہ نظام خراب ہے۔

سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی سیاسی مقاصد کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرضیجی ڈی پی کے 72 فیصد ہیں، جن میں نے پاکستان چھوڑا تو 62 فیصد تھی، آج امریکا کی 110 فیصد ہے، جاپان کی 298 فیصد ہے، برطانیہ کی 101 فیصد ہے،کئی ممالک کے قرضے ان کی جی ڈی پی سے زیادہ ہیں وہ تو ڈیفالٹ نہیں کررہے، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نیچے چلا جاتا ہے، ہم خود اپنے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، یہ ملک رہنے کے لیے بنا ہے، ورنہ میں چوتھی بار پاکستان کا وزیرخزانہ کبھی نہ بنتا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا خوبصورت مستقبل ہے، ہم ہوں یا نہ ہوں یہ ضرور آگے جائے گا، ہمیں پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے.

پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، مشکل حالات ضرور ہیں، آگے جانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ سستی سیاست کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، معیشت پرسیاست نہ کی جائے، ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے تعاون کیا جائے، لوگوں کو ڈرا کر رکھا ہے کوئی سونا تو کوئی ڈالر خرید رہا ہے، لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب عہدہ سنبھالا تو فیصلہ کیا کہ پریس کلب نہیں جائیں گے، ہم نے بانڈز وقت پر ادا کیے ، اکتوبر میں واشنگٹن کا دورہ کیا تو کئی لوگوں نے مجھے سراہا کہ میں نے پاکستان کے لیے بہت اچھے فیصلے کیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو طویل مدتی فائدہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ 2014 میں بولا جارہا تھا کہ یہ ملک ڈیفالٹ کریگا لیکن ہمارے دور کے تین سالوں میں ملک دنیا کی اٹھارویں معیشت بننے جارہا تھا لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ پانچ سال پہلے ہم کہاں تھے اور آج کہاں ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آج بھی سیاست ہورہی ہے کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، پاکستان کی اپنی خامیاں اور کمزویاں ہیں جس کی وجہ سے ملک نیچے چلا جارہا ہے، لیکن اسے بحال کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اسحٰق ڈار نے کہاکہ معیشت پر جو تجربے ہوئے اس کا جوابداہ میں نہیں ہوں، ڈالر کی ہمسایہ ملک کو اسمگلنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، ہمیں ڈالر، گندم اور کھاد کی اسمگلنگ کو روکنا ہے،

اگلے 6 سے 7 سال میں پاکستان کو 35 ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صرف مسلم لیگ (ن) نے 2013 میں ا?ئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تھا، یہاں تک کہ ڈکٹیٹر بھی آئی ایم ایف کا پروگرام پورا نہیں کرسکے، ہم اس بار بھی آئی ایم ایف کا پروگرام دوسری بار مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اگر ہم عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو عوام پر بوجھ بھی نہ ڈالیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ جو لوگ ہر روز ڈیفالٹ کا رونا رو رہے ہیں وہ کس کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا، تمام شعبوں پر کام ہورہا ہے، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں