اسپیکر قومی اسمبلی

ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دیوالی منانے والوں بالخصوص پاکستانی ہندو برادری کے لئے نیک خواہشات اور مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم میں شرکت بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ضروری ہے۔

اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقلیتی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے،پارلیمان نے ہمیشہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو بلا امتیاز رنگ و نسل اپنے مذہبی عقائد اور رسومات کے مطابق زندگی بسر کر نے کی مکمل آذادی حاصل ہے،اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 11 اگست کو اقلیتوں کا دن منانے کا آغاز کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں