وزیراعظم نیوزی لینڈ

ملک کو معمول پر لانے کے لیے آئندہ ہفتے تک عاید تمام پابندیوں کو ختم کر سکتے ہیں، وزیراعظم نیوزی لینڈ

ویلنگٹن(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے کہا کہ وہ ملکی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کورونا وائرس کے باعث کے باعث عائد کردہ تمام سماجی فاصلے کی پابندیوں کو آئندہ ہفتے تک ختم کر سکتی ہیں لیکن بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ آئندہ پیر کو کو فیصلہ کریں گی کہ بارز اور سماجی اجتماعات پر حالیہ پابندیاں ہٹانے سے کوونا وائرس کے کیسز کے تناسب سے اضافہ ہوا ہے یا نہیں اور اگر متاثرہ کیسز میں اضافہ نہیں ہوا تو ہم تمام پابندیاں ختم کرنے کے لیے الرٹ کی پہلی درجہ بندی پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی درجہ بندی کے تحت بارز، کلبز، چرچز اور کھیلوں اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلہ یا لوگوں کی محدود تعداد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ بندی میں نیوزی لینڈ سرحد کو فوری طور پر دوبارہ نہ کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

آرڈرن نے کہا کہ درجہ 1 کے انتباہ کے تحت صحت عامہ اور بنیادی ذاتی حفظان صحت کے اقدامات جیسے باقاعدگی سے ہاتھ دھونا، نزلہ زکام کی علامات والے افراد اور منتقلی والے افراد سے سیلف آئیسولیشن اختیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور یہی نہیں حکومت ’’کووڈ کوڈ‘‘ جس کی مدد سے حکام ضرورت پڑنے پر کورونا وائرس کی منتقلی کا سراغ لگا سکیں گے کی تیاری کے لیے بڑے پیمانے پر منتظمین کے ساتھ کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں