سراج الحق

ملک کو شفاف انتخابات اور مضبوط جمہوریت چاہیے‘سراج الحق

لاہور (نمائندہ عکس)سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو شفاف انتخابات اور مضبوط جمہوریت چاہیے‘قومی اسمبلی میں جو ہوا، ملک کی سیاسی تاریخ میں عجوبہ تھا، بہتر تھا سیاست دان ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالتے‘اب آگ اس قدر پھیل گئی کہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ کی طرف ہیں، امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ جمہوریت کے استحکام کیلئے بہتر فیصلہ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں جو ہوا، ملک کی سیاسی تاریخ میں عجوبہ تھا، بہتر تھا سیاست دان ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالتے۔

انہوں نے کہا کہ اب آگ اس قدر پھیل گئی کہ تمام نگاہیں سپریم کورٹ کی طرف ہیں، امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ جمہوریت کے استحکام کے لیے بہتر فیصلہ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی خواہش ہے نگران حکومت کا قیام عمل میں آئے، نگران حکومت 90روز کی آئینی مدت کے دوران نئے انتخابات کرائے۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے قبل انتخابی ریفارمز کا ہونا بے حد ضروری ہے، ملک کا سیاسی نظام اتنا مضبوط نہیں کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شفاف انتخابات اور مضبوط جمہوریت چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے لوگوں کو اقتدار میں لانے کے تجربات ناکام ہو گئے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، عدلیہ نیوٹرل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں