سلیم مانڈوی والا

ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن و فلسفے کی ضرورت ہے ، سلیم مانڈی والا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والانے کہاہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن و فلسفے کی ضرورت ہے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام میں سلیم مانڈوی والا نے قائدِ عوام کو ان کے 93 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام نے ایک بے آئین سر زمین کو متفقہ آئین دیکر وفاق کو مضبوط کیا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق کے حصول کیلئے جہد مسلسل کرنااور سیاسی شعور دیا ۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے تعلیمی صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھی اور ملک کے دفاع کو ایٹمی ٹیکنالوجی دے کر ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو شہید نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ایک مایوس قوم کے اندر ترقی اور جینے کا جذبہ کیا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آج پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن و فلسفے کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں