چیئرمین سینیٹ

ملک و قوم کیلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔اتوار کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

حکومت ریاستی ذمہ داری لیتے ہوئے میڈیا ہاﺅسز اور کارکنان کے درمیان واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے۔پارلیمان میں موجود پریس گیلری شفافیت اور جواب دہی کا احساس دلاتی ہے۔عالمی آزادی صحافت کے اہم دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں