عثمان بزدار

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ عکس)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں، ان لوگوں کو عوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں۔

ہفتے کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قومی مفاد عزیز نہیں، نازک حالات میں سیاسی افراتفری کے ذریعے ذاتی عزائم کی تکمیل ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ﺅپر لگایا ہوا ہے اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے، قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پر قوم کو جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں