ملک

ملک میں گھروں کی تعمیرکیلئے قرضوں کی فراہمی میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن):ملک میں گھروں کی تعمیرکیلئے قرضوں کی فراہمی میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گھروں کی تعمیر کیلئے اپریل میں 179 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیر کیلئے 96 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کیلئے قرضوں کی فراہمی میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ میں گھروں کی تعمیرکیلئے جاری کردہ قرضوں کا حجم 170 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جواپریل میں بڑھ کر179 ارب روپے ہو گیا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 7.85 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں