فواد چوہدری

ملک میں معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا’ فواد چودھری

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی،معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائیگی ، ایسے حالات میں عدلیہ ہی امید ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں