چوہدری محمد سرور

ملک میں عدل وانصاف ،جموریت کی مضبوطی چاہتے ہیں ‘ چوہدری محمد سرور

لاہور (عکس آن لائن) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں عدل وانصاف ،جموریت کی مضبوطی چاہتے ہیں ،اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی،

الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں، ہم بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کر رہے ہیں،پی پی کے امیدوار کہتے ہیں ہم جیتیں یا نہ جیتیں ہمارا لیڈر ضرورجیتے گا،حلقے کو لوگ بہت خوش ہیں وہ یہی چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری یہاں سے جیت جائے۔وہ نیسپاک سوسائٹی میں شیر خان کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔چودھری سرور نے کہا کہ میری اور آصف علی زرداری کی پاسڑز کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے،انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا یہ پارٹی ہے جو ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے کیا واسطہ ہے ،میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے تعلق ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے بنیاد ہی لاہور میں رکھی تھی اس لئے بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے تعلق ہے،لاہور کے لوگوں نے بے نظیر بھٹو کا ہر د فعہ بہترین استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی والدہ نے یہاں سے الیکشن لڑا تھا اور لاہور کے لوگوں نے اس کو یہاں سے کامیاب کروایا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اپنی جان دے دی لیکن کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو لیول پلئنگ فیلٹ ملا تو آپ دیکھیں گے بلاول بھٹو زرداری یہاں سے جیت جائے گا،میں بلاول بھٹو زرداری کی مہم کرنے جس کے بھی گھر گیا ہوں انہوں نے مجھے انکار نہیں کیا،کیوں کہ سب لوگوں کو پتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی جماعت ہے جو غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے،میں اور بلاول بھٹو زرداری دونوں عدل وانصاف پر یقین رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں عدل وانصاف ہو جموریت مضبوط ہو۔

چوہدری سرور نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی،ابھی بھی جو جو پاکستان کی پارٹیوں کے ساتھ ہو رہے میں جانتا ہوں،آج کے دور میں غریب آدمی کھانا نہیں کھا سکتا ،بچوں کی فیس نہیں ادا کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز ہمارے لئے اہم دن ہیں، آپ نے ڈور ٹو ڈور جانے ہے اگر بلاول بھٹو زرداری یہاں سے جیت گیا تو غریبوں کا فائدہ ہو گا،

انشا اللہ 8فروری کو حلقہ 127کے لوگ بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کروائیں گے ۔چوہدری سرور نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوں میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے بتایا جاتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی فلیکسز اتار دی جاتی ہیں،اس ملک میں ایک جماعت کے بینرز لگائے جارہے اور دوسری پارٹیوں کے اتارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں