فواد چوہدری

ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ کرنا ضروری ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ حاصل کرنا بے حد ضروری ہے ،رویت ہلال کمیٹی نے اس سال تین اسلامی مہینوں کی غلط تاریخ بتائی ہے ،پاکستان میں ایک عید اور چاند کے لئے کوشش جاری رکھیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزارت مذہبی امور کی کمیٹیوں کے اراکین کو چاند کی شہادت کے حوالے سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا بریفنگ میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی دعوت کے باوجود بھی شریک نہیں ہوئے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مفتی منیب اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم حاضری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات آتے ہیں کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو جوتے پر رکھتے ہیں جبکہ اپنی ناک کی نوک پر انہوں نے عینک رکھی ہوئی ہے جو کہ سائنسی ایجاد ہے،

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے اس سال تین اسلامی مہینوں کی تاریخ غلط بتائی ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک چاند بس خواب بن کر رہ گیا ہے،،،چاند دیکھنے کے معاملے پر اتفاق پیدا کرنے چاہتے ہیں،،9 ایسے اسلامی ممالک ہیں جو رویت کی بجائے سائنسی طریقے سے چاند دیکھتے ہیں وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں ایک طبقہ ہے جو ہمیں علم سے دور کرنا چاہتا ہے مسلمان کی حیثیت سے ہمارا ایمان یہ ہے کہ تمام علوم کا مآخذ قرآن پاک ہے ہمارا کام یہ ہے کہ ہم لوگوں کو علم کی جستجو کی طرف بلائیں جو طبقات علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کرتے ہم ان کے شکر گزار ہیں

انہوں نے کہاکہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم گروہوں میں بانٹ دیتے ہیں پاکستان کی سرحدوں میں چاند نظر آتا ہے تو ہم کہتے ہیں چاند نظر آیا بہت سے ممالک سعودی عرب، ایران ، ملائیشیا، ترکی، انڈونیشیا،مراکش اور دیگر اسلامی ممالک میں سائنسی طور پر ہی چاند دیکھا جاتا ہے امام شافی کہتے ہیں کہ چاند نظر آنا ضروری یا اس کی رویت ضروری ہے دوسرے امام کہتے ہیں کہ سائنسی طور پر ببی دیکھا جا سکتا ہے آٹھ بنیادی ادارے ہیں جو چاند کا ڈیٹا دیکھتے ہیں یہ ادارے پاکستان کے آسمان پر ں ظر رکھے ہوئے ہیں پاکستان کے آسمان سے باہر کچھ بھی ہے اس کو ہم نہیں مانتے چاند زمین کے گرد اپنا چکر 27 دن میں مکمل کرتا ہے زمین کی گردش سورج کے ارد گرد ہونے کی وجہ سے چاند کو اپنا مدار پورا کرنے میں دو دن لگتے ہیں نیا چاند یہ ہے کہ جب سورج چاند اور زمیں ایک لائن میں آجائیں چاند کی پیدائش کے بعد چاند نظر آنے کا معاملہ ہے ہمارا بنیادی فارمولہ چاند دیکھنے کے لئے ہے کہ جب چاند چھ اشارعہ 5 ڈگری پر ہوگا،0.7 آرک منٹ چورائی ہوگی ،چاند کی چمک 0.8 فیصد ہوگی، زاویہ 9 ڈگری ہوگا ،غروب آفتاب اور چاند کے مابین 38 منٹ کا فرق ہوگا تو چاند نظر آئے گا

قرآن میں یہ ہے کہ سورج اور چاند اپنے اپنے وقت پر اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں سعودی عرب کا رویت کا معیار ہم سے مختلف ہے ہم نے ایک اپلیکیشن بنا دی،وہاں آپ چاند دیکھ پائیں گے رویت ہلال کمیٹی نے اس سال تین اسلامی مہینوں کی غلط تاریخ بتائی،رجب، زیقعد، صفر اگر سمجھنا چاہیں ، اگر عقل استعمال کرنا چاہیں تو عقل اور ایمان والوں کے لئے دلیلیں ہیں یہ کیلنڈر ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجا تھا پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کا وہ معیار نہیں جو ہونا چاہیے پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل مفت میں کام نہیں کر رہی ہے مولانہ شیرانی صاحب کے دور میں فتوی آیا کے بیوی کو مار سکتے ہیں مگر ہڈی نہیں ٹوٹنی چاہیے اب نیا فتوی ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں مارنے سے روکنا نہیں چاہیے ہم ترقی یافتہ ملک بننا چاہتے ہیں،

،قوموں کے پاس علم اور عقل نہیں ہوتا تو وہ معذور قوم ہوتی ہے اس موقع پر علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ وزارت جو کام کرنے جارہی ہے وہ بڑا مشکل کام یے اس کام کے لئے صبر کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ اب چاند کا نہیں شخصیات کا بن چکا ہے کس طرح کوئی طبقہ کہہ سکتا ہے کہ سائنس کی مدد کے بغیر چاند دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ آپ بہت اچھا کام کرنے جا رہے ہیں اگر ایک روزہ کسی کا صحیح کر دیا جائے اور عید ٹھیک کر دی جائے تو یہ نیکی ہے اور اس پہلو کے اوپر سعودی عرب میں ایک بادشاہ نے پوری قوم کی طرف سے فدیہ دیا تھا

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومتی اور علما کی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے مفتی منیب اور پوپلزئی کو بار بار بلانا چاہیے جب آپ سرکاری کمیٹی کے سربراہ ہیں تو سرکار کے بلانے پر آنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور دو چار لوگوں کا پینل بنا دے جو یہاں شریک ہو سکے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے انہوں نے کہاکہ اگر مفتی منیب ضد کرتے ہیں تو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو دعوت دیں یا ان سے کہیں کہ اپنے نمائندے منتخب کرلیں جس دور سے میں گزرا ہوں اسلامی نظریاتی کونسل میں اب حالات بہتر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں