ٹیکنالوجی خدمات

ملک سے خدمات کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر ایک فیصداضافہ

لاہور(عکس آن لائن)ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر ایک فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 39فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022سے اپریل 2023 تک خدمات کی برآمدات کا حجم 6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیاد ہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو5.93ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں خدمات کی برآمدات کا حجم 486ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 25فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں خدمات کی برآمدات کا حجم 645ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارچ میں خدمات کی برآمد سے ملک کو 610ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو اپریل میں کم ہوکر486ملین ڈالررہ گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی درآمدات کا حجم 6.41ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.63ارب ڈالر تھا۔ اپریل میں خدمات کی درآمدات پر667ملین ڈالر زرمبادلہ صر ف ہوا جو گزشتہ سال اپریل کے1.09ارب ڈالرکے مقابلے میں 39فیصد کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں