فی تولہ قیمت

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 91ہزار تک پہنچ گئی

کراچی (عکس آن لائن ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 91ہزار تک پہنچ گئی ۔ نئے نرخوں کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 7 سو روپے اضافے کے بعد 91 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک بھر میں ایک تولہ سونیکی قدر 91 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر میں 6 سو روپے اضافہ ہوا ہے،

جس کے بعد نئی قیمت 78 ہزار18 روپے ہے۔عالمی صرافہ منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس قیمت بڑھ کر 15 سو 72 ڈالر ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں