جشن عید میلاد النبی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی کل پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک بھر میں کل( جمعہ) جشن عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا،ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی کی آمد، پورے ملک میں چراغان ، گلیاں محلے سج گئے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،سرور کائنات حضرت محمد مصطفی کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے،

جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں،علما کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں