حماد اظہر

ملکی سیاست میں عدم استحکام کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑرہا ہے ، حماد اظہر

لاہور(نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ ملک کی سیاست میں عدم استحکام کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑرہا ہے ، نااہل حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا ،وہ قرضوں پر قرضے لے کر ملک چلارہی ہے ، وزیر خزانہ مفتاح اسمعاعیل کا دعویٰ غلط ہے کہ ملک دیوالیہ سے بچ گیا ہے ،منگل کو لاہور میں سابق وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا میںتیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، جس کے فوائد عوام کو مستفید کرنا تھا لیکن انہوں نے اپنی نااہلی دکھاتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس سے کساد گزاری اور مہنگائی کاطوفان آئے گا ، حالیہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ،

گزشتہ سال کی نسبت اس سال دس فیصد بجلی کی پیداوارمیں کمی آئی ہے ، حالانکہ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کرنے کی صلاحتی زیادہ موجود ہے ، 12واٹ کا ایک پلانٹ ہم گزشتہ سال اپریل میں چلا کر گئے تھے اگروہ نہ چل رہا ہوتا تو 20فیصد بجلی کم ہوتی ،نواز دور میں جوانہوں نے مہنگے ترین پلانٹس لاگئے وہ بند پڑے ہیں، اگر وہ چلائیں گے تو بہت مہنگی بجلی پیدا ہوگی ، بند پلانٹس کی کئی سوارب روپے حکومت ادا کررہی ہے ، سابقہ حکومتوں کے گناہوں کی سزا عوام بھگت رہی ہے ، مہنگائی عروج پر جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں 14فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ لوگ ہمارے دور مہنگائی مارچ کررہے تھے ۔

ان کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، ملکی معیشت کی رفتار دن بدن گررہی ہے ، اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ، حماد اظہر نے کہا کہ اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 10روپے اضافی لگایاجائے گا کراچی میں فی یونٹ 150روپے تک چلی گئی ہے ، جبکہ لوگ دعویٰ کررہے تھے، کہ ہم 12روپے فی یونٹ کریں گے ، گزشتہ چارماہ میں جو انہوں نے عوام کا معاشی قتل کیا اس کا انہیں جواب دینا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں