اردوان

ملکی سلامتی یکجہتی، اقداراور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، صدر ایردوان

انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی یکجہتی، اقداراور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ “گذشتہ روز وان کے ضلع اوز آلپ میں وفا فلاحی ادار ے کے عہدیداروں کے خلاف غدارانہ حملے نے ایک بار پھر پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ ملکی اتحاد ، یکجہتی ، اقدار اور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آخری دم تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے وان میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے حملے جس میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار اور مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ “پہلے کی طرح ، اس بزدلانہ حملے کی قیمت ان غداروں کو چکانا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں