فواد چوہدری

ملکی تاریخ میں شاید پہلی بار حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کیخلاف استعمال کررہی ہے‘فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے الزام لگایا ہے کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت توہین مذہب قانون اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہی ہے۔فوادچوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘پہلے صرف فرقے اور انتہا پسند ذاتی انتقام کے لیے اس الزام کو استعمال کرتے تھے۔

مگر آج وفاقی وزراء توہین مذہب کے قانون کا نشانہ بناکر اسے کامیابی سمجھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد نبوی ? میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں