ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے ،محمد رضوان کا پیغام

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیون کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا، اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔

ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس موقع پر میں پوری منیجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکرگزار ہوں، امید ہے یہ ہی کارکردگی لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی برقرار رہے گی۔رضوان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے شاندار فینز، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں