نامعلوم افراد

ملتان،کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

ملتان(عکس آن لائن ) موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے محکمہ لائیو اسٹاک کا ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے متی تل روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر سہیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکٹر سہیل اپنی اہلیہ کو کارچلانا سکھا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں