ایمیزون

ملازمین کے لئے سوشل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر کوئی پابندی نہیں،ایمیزون

سان فرانسسکو (عکس آن لائن) ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو اپنے موبائل آلات سے سوشل ویڈیو

شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو ہٹانے کیلئے نہیں کہے گی۔ اور کارکنوں کو ایسا کرنے کے لئے کہنے کی ایک سابقہ

ای میل غلطی سے بھیجی گئی۔ایمیزون کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح ہمارے کچھ ملازمین کو ای میل غلطی

سے بھیجی گئی تھی۔ ٹک ٹاک کے حوالے سے ابھی ہماری پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس

کے مطابق ایمیزون نے جمعہ کی صبح ایک ای میل ارسال کی تھی تاکہ اپنے ملازمین کو ان کے موبائل آلات

سے چین میں قائم بائٹ ڈانس کی ملکیتی ایپ ٹک ٹاک کو ہٹانے کے لئے کہا جا سکے۔امریکی میڈیا نے ای میل

کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی خطرات کے سبب ایمیزون کی ای میل تک رسائی رکھنے والے موبائل آلات

پر ٹک ٹاک ایپ کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر آپ کے موبائل پر ٹک ٹاک ہے تو آپ کو ایمیزون ای میل تک موبائ

ل رسائی برقرار رکھنے کے لئے 10 جولائی تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ایمیزون کی جانب سے ایپ پر اپنی پالیسی

واضح کرنے سے پہلے ہی ٹک ٹاک کے ترجمان نے ایک بیان میں جواب دیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا ،

کہ ایمیزون نے اپنا ای میل بھیجنے سے قبل ہم سے بات نہیں کی ہے اور ہمیں ان کے خدشات کے بارے میں پتہ نہیں ۔

ہم بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ ان کو جو بھی مسئلہ درپیش ہو،

اسے حل کر کے ان کی ٹیم کو ہماری برادری میں شرکت جاری رکھنے کے قابل بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں