مقتدی الصدر

مقتدی الصدر کا اپنی تحریک ایک سال کیلئے منجمد کرنے کا اعلان، ٹوئٹر اکائونٹ بھی بندکردیا

بغداد(عکس آن لائن) عراق میں صدرسٹ تحریک کے رہنمامقتدی الصدر نے اپنی تحریک ایک سال کیلئے منجمد کردی اور اپنا ٹوئٹر اکانٹ بھی بند کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں صدرسٹ تحریک کے رہنما مقتدی الصدر نے صدرسٹ تحریک کو پورے ایک سال کے لیے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عراق کے لیے مصلح ہونا گناہ ہے اور میں صدرسٹ تحریک کی اصلاح نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا اس حال میں کہ تحریک میں کچھ بدعنوان افراد بھی ہیں اس کی قیادت جاری رکھنے میں بڑا نقصان ہے۔انہوں نے تحریک کو ایک سال کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید کہا لہذا میں اس تحریک کو مکمل طور پر منجمد کرنا مفاد میں سمجھتا ہوں سوائے جمعہ کی نماز اور ہیریٹیج اتھارٹی کے۔ یہ انجماد ایک سال سے کم نہ ہوگا۔ سب سے پہلے میں اپنے رب کے سامنے اور پھر اپنے والد کے سامنے اس سب سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں