سید علی شاہ گیلانی

مقبوضہ کشمیر،گرفتاریوں کی نئی لہر قابض حکام کی مایوسی اورافسردگی کاعمل ،سید علی گیلانی

سرینگر (عکس آن لائن) سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)سید علی شاہ گیلانی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں

گرفتاریوں کی نئی لہر قابض حکام کی مایوسی اورافسردگی کاعمل ہے،گرفتاریوں کاسلسلہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے

ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس .

سید علی شاہ گیلانی نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا

کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کی نئی لہر اور امیر حمزہ کی گرفتاری قابض حکام کی جانب سے مایوسی

اورافسردگی کاایک اورعمل ہے جو ہمارے حق خود ارادیت کے حصول کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں