شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر،فلسطین میں بوسینیاکے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی ،وزیرخارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے،

کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بوسینیا کے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ نہ دہرائی جائے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سریبرینستیسا قتل عام کو 25 سال ہو گئے ہیں۔

جب بوسینیا کے 8 ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل اور 20 ہزار سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ Serbrenica کے قتل عام جیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں