سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے ہوگئی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالرکے اضافے سے 1863ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے کے اضافے سے 97ہزار265روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں