سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20ڈالرکے اضافے سے 1844ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار165روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں