سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزار800روپے ہوگئی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزار800روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت9ڈالرکے اضافے سے1712ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کے اضافے سے1لاکھ 3ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت687روپے کے اضافے سے 88ہزار992روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1320روپے مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں