سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید50روپے کی کمی سے1لاکھ2ہزار500روپے کی سطح پر آگئی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید50روپے کی کمی سے1لاکھ2ہزار500روپے کی سطح پر آگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرکی کمی سے1693ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50روپے کی کمی سے1لاکھ 2ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے کی کمی سے 87ہزار877روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1320روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں