سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار 200روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار 200روپے ہوگئی ۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت6ڈالر کے اضافے سے1878ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کے اضافے سے1لاکھ12ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 343روپے کے اضافے سے 96ہزار193روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے بڑھ کر1200روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں