سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت250روپے کی کمی سے ایک لاکھ9ہزار950روپے ہوگئی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت250روپے کی کمی سے ایک لاکھ9ہزار950روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت13ڈالر کی کمی سے1772ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت250روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار950روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 214روپے کی کمی سے94ہزار264روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں