سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار200روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار200روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالر کی کمی سے1785ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے94ہزار478روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں