سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت250روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت250روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکے اضافے سے1824ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میںبھی فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 214روپے کے اضافے سے95ہزار379روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400 روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں