سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت450روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالرکی کمی سے1850ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 450روپے کی کمی سے1لاکھ12ہزار850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت386روپے کی کمی سے96ہزار750روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1400 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں