مرتضیٰ سولنگی

مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ناممکن ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں مسائل کی شناخت کی ’’سوک ہیکاتھون‘‘ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے، ملک کیلئے سب سے اہم شہری مسائل کی اجتماعی طور پر نشاندہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدت کے حامل مقامی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بہت صلاحیت ہے، سرکاری شعبے کی طرف سے اکثر مسائل کی شناخت تنہا کی جاتی ہے، مسائل سے متعلق یہ کانفرنس زیادہ پائیدار نتائج فراہم کرے گی۔

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وسائل کی مؤثر تقسیم کیلئے فیصلہ سازی کے کلچر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے، ڈیجیٹل فورم تقسیم کوختم کرنے،مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریگا، قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں