وزیر اعظم شنزو ابے

معیشت کو پٹری ی پر لانے کے لیے جاپان کا سفری پابندیاں اٹھانے کااعلان ،وزیراعظم

ٹوکیو (عکس آن لائن) جاپان نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کے وزیر اعظم شنزو ابے نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ باہر نکلیں اور کنسرٹ سمیت دیگر مشاغل کا حصہ بنیں تاکہ ملک کی معیشت سنبھل سکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگامی حالات کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت نے شہریوں پر عائد تمام پابندیاں واپس لیے ہوئے انھیں باہر نکلنے اور کاروبار زندگی کا حصہ بننے کی ترغیب دی .

تاہم جاپانی شہریوں کو سماجی فاصلے جیسے اصولوں کا خیال اب بھی رکھنا ہو گا۔جاپان کے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگ باہر نکل کر سیر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں مگن دیکھنا چاہتے ہیں۔ان اقدامات سے جاپان میں خاص طور پر ٹورازم کی صنعت سے جڑے کاروبار کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے،

تاہم ابھی بحالی کا یہ مرحلہ سست رو ہو گا کیونکہ ابھی بھی بہت سے لوگ جمع ہونے سے گریز کرتے ہیں جبکہ ابھی بھی جاپان سفر کرنے سے متعلق متعدد پابندیاں عائد ہیں۔

مئی کے مہینے میں جاپان میں صرف 1700 غیر ملکی آئے۔ جاپان کی نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن کے مطابق یہ سنہ 1964 کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں