کرنٹ اکاونٹ

معیشت سے متعلق اچھی خبر، نومبر میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا، وزیراعظم

اسلام آباد ( عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں