نسیم وکی

معیار ی اسکرپٹ ہو تو لوگ ڈانس آئٹم کو بھول کر اسکرپٹ کو ہی زیر بحث لائیں گے’ نسیم وکی

لاہور(عکس آن لائن )نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کامیڈی کے معاملے میں پاکستان کی سر زمین بہت زرخیز ہے ،میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اسٹیج پر بھول کر بھی فحش جگت نہ کروں ، اسٹیج کودوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ میں اس کا قائل نہیں کہ صرف رقص کے ذریعے ہی اسٹیج ڈرامے کو کامیاب بنایا جا سکتاہے اگرمعیار ی اسکرپٹ ہو تو آپ جتنے مرضی ڈانس آئٹم شامل کردیں لوگ اس کے اسکرپٹ کو ہی زیر بحث لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسا دور آ گیا ہے کہ ہر کسی کو فکر لاحق ہے اور جب آپ ایسی صورتحال کا شکار ہوں تو ٹھیک کام بھی خراب ہو جاتاہے،بہترین کام کرنے کے لئے آپ کے ذہن کو ترو تازہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج کودوبارہ عروج پر لے جانے کیلئے معیاری اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں پر بھی سخت محنت کرنا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں