طارق فضل چوہدری

معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی، طارق فضل چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی، اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد کو بڑھایا جائے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں 101 یونین کونسل بنائی جائے۔ طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروائے، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یونین کونسل کو بڑھانے کا کہا ہے،

نئی حلقہ بندیاں کروانے کے دو ماہ بعد انتخابات ہوسکیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ ہوچکی ہے، اسلام آباد میں جو بلدیاتی انتخابات ہوئے وہ پرانی حلقہ بندیوں پر ہوئے، یہ کسی کی جیت نہیں۔ طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ بلدیاتی حکومت کو مضبوط بنائیں گے، پرامن اور شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، معاشی محاذ پر جلد خوشخبری ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں