عمران خان

معاشرے میں فحاشی پھیلے گی تو جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے میں فحاشی پھیلے گی تو جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگا۔
اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا،

اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، یورپ میں اب فیملی سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں