نیتن یاھو

مظاہرین نے دھرنا دیا اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر خیمے لگا دیئیے،آٹھ مظاہرین گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے احتجاج جاری ہے۔گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے ہوئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاھو سے اقتدار چھوڑنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے دھرنا دیا اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر خیمے لگا دیے۔ نامعلوم افراد نے خیموں آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں