ہمایوں اختر

مصنوعی مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے موثر میکنزم بنا یا جارہا ہے ‘ ہمایوں اختر

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسی تفریق کے بغیر عوامی فلاح و بہبود کے کام کررہی ہے ،حلقہ این اے131میںاب تک بلا تفریق 25ہزار سے زائد خاندانوں میں صحت انصاف کارڈفراہم کردئیے گئے ہیں،مصنوعی مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے موثر میکنزم بنا یا جارہا ہے ۔ حلقہ این اے 131کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے حکومت کیلئے بے پناہ معاشی طور پر مشکلات پیدا ہوئیں لیکن اس کے باوجود نہ صرف عوام کی جانوںبلکہ کاروبار کو بھی بچایا گیا ،کورونا وباء کے تناظر میں بنائی گئی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایات کے مطابق کشی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت کی جارہی ہے ،کوروناوباء میں حلقہ این اے 131میںاحساس کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں32کروڑ روپے تقسیم کئے گئے جبکہ اب تک 25ہزار خاندانوںمیں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور وہ صرف اپنی قیادت کے بیانیے کا دفاع کیا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں