مصنوعی جواہرات

مصنوعی جواہرات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 17 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے مصنوعی جواہرات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2020ء تک کے عرصہ میں مصنوعی زیورات کی برآمدات سے ملک کو 2.816 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں مصنوعی زیورات کی برآمدات سے ملک کو 3.404 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جنوری میں مصنوعی زیورات کی برآمدات سے ملک کو 0.239 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں