شیری رحمان

مصنوعی اکثریت پر قائم اس حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں، سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں، وہ جس طرح کی زبان اور لہجہ استعمال کر رہے وہ بہت ہی حیران کن ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیریں رحمان نے کہا کہ اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹرل کی اس طرح تشریح کی ہوتی تو حکومت نے سر پر آسمان کھڑا کر دینا تھا،

حکومت ساڑھے تین سال کہتی رہی ادارے نیوٹرل ہیں، وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں، دعوی کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا، اب کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے کہا عدم اعتماد ان کے خلاف عالمی سازش ہے اب کہتے ہیں ان کی دعا قبول ہو گئی ہے، اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لینا ان کی عالمی پہچان بن چکی ہے،

شیری رحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سے بچنے کی ان کی منصوبہ بندی ملک کو کشیدگی اور آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، بوکھلاہٹ میں یہ غلط زبان اور منصوبے بنا رہے ہیں، مصنوعی اکثریت پر قائم اس حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں