مصطفی کمال

مصطفی کمال کا حلف نامہ جھوٹا ثابت ہوا تو خطرناک نتائج ہوں گے ، الیکشن کمیشن

کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کروادیا ہے،

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے2002اور2005کے انتخابات میں حصہ لیا ہے،اگران کاحلف نامہ جھوٹاثابت ہوتاہے توخطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور 1860پینل کوڈ کے تحت ضابطے کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ سلمان مجاہد بلوچ پیش ہوئے۔اس موقع پرالیکشن کمیشن نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔تحریری جواب کے مطابق مصطفی کمال نے 2002 اور 2005 کے انتخابات میں حصہ لیا۔ اگر ان کا حلف نامہ جھوٹا ثابت ہوتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

1860 پینل کوڈ کے تحت ضابطے کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔ عدالت جو حکم جاری کرے عملدرآمد کریں گے۔ ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مصطفی کمال دورنظامت میں کراچی ڈینٹل کالج کی چئیرمین کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

انہوں نے بیک وقت دوعہدوں پرکام کیا اورالیکشن کمیشن میں درست معلومات فراہم نہیں کیں۔ ڈویژن بینچ سے درخواست گزار نے شواہد جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، پہلے اسکا تعین کریں گے۔ کیس کی سماعت18 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں