مصری صدر

مصری صدر اسرائیلی وزیراعظم کوقاہرہ کے دورے کی دعوت

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لا ئن)اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو باقاعدہ طور پر قاہرہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک عشرے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مصری صدر کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کو قاہرہ کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ نیتن یاھو آنے والے چند ایام میں مصر کا دورہ کریں گے۔اسرائیل اخبار کی رپورٹ میںکہا گیا کہ نیتن یاھو مصر کے دورے پر جانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ مصری صدر السیسی سے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، سفارتی اور سیکیورٹی تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو امریکا میں جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالنے سے قبل مصر اک دورہ کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری رجیم کو خدشہ ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ قاہرہ مخالف اپنا سکتی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ کا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے موقف بھی الگ ہوگا اور امریکا ایک بار پھر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرے گا۔ اس کے نتیجے میں خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق قاہرہ علاقائی اتحاد کو اہمیت دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مصر سنی عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت کو اپنے لیے فائدہ مند خیال کررہا ہے۔ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام سے مصر کے لیے خطے میں اپنے مسائل کے حل کے لیے مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں