اعجازفاروق

مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوگی ‘اعجازفاروق

لاہور(عکس آن لائن)فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور معروف کرکٹ آرگنائزر اعجاز فاروق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین اور نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچرکو پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نئے فرسٹ کلاس ٹیموں کی سلیکشن میرٹ پر کرکے بورڈ نے بہترین اقدام کیا ہے ۔

اعجاز فاروق نے کہا کہ چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی قیادت میں بورڈ انتظامیہ نے کرکٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے پاکستان کرکٹ بہتری کی جانب گامزن ہو گی ‘نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے ٹیموں کی تشکیل میں میرٹ کو ترجیح دینے سے اس سیزن کے اختتام پر کئی باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کرکٹ کو میسر ہوں گے

۔اعجاز فاروق نے کہا کہ بورڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کے ساتھ ساتھ وقار یونس کو باولنگ کوچ بناکر بہترین اقدام کیا ہے مصباح الحق گذشتہ برس تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تمام کھلاڑیو ں سے اچھی طرح واقف ہیں اوراس کے علاوہ مصباح جدید کرکٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں جبکہ وقار یونس تجربہ کارہیں اور معاملات کو اچھے انداز آگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مصباح الحق نے جس طرح بطور کھلاڑی اور کپتان کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی طرح بطور کوچ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی کی راہوں پر گامزن کریں گے ۔انہوں نے سینٹرل پنجاب کی دونوں ٹیموں کے کوچز اعجاز جونئیر،سمیع نیازی ،نوید انجم اور اکرم رضا کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور امید ظاہرکی کہ ان کی کوچنگ میں سینٹرل پنجاب کی دونوں ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں