وہاب ریاض

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہاکی اولمپین زاہد شریف سے ملاقات

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے ہاکی اولمپین زاہد شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ہمارے ملک کی شان اور پہچان ہیں، زاہد شریف صاحب نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس انڈونمنٹ فنڈ میں ویٹرنز کے لیے خصوصی پیکج موجود ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے لیے ماہانہ 35ہزار روپے وظیفے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں۔مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے اگلے مالی بجٹ میں تاریخی پیکج لا رہے ہیں۔

اولمپین زاہد شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے صحت و دیگر امور پر معاونت کی اپیل کی تھی۔وہاب ریاض نے ان کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں