مشکل وقت

مشکل وقت میں ہی اپنے اور پرائے لوگوں کا پتہ چلتا ہے ،آج ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے، میرا

لاہور(عکس آن لائن )لالی ووڈ سٹارمیرا نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہی اپنے اور پرائے لوگوں کا پتہ چلتا ہے اور اس وقت ہم سب کو ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے اور ایسا عمل خدا کی ذات کو بڑا پسند ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا کہ ملک میں سیلاب ،زلزلے سے تباہی ہو یا ملک کیلئے قرض اتارنے کی مہم ہو فنکار برادری ہمیشہ صف اول میں کھڑی نظر آئی ہے ۔آج بھی وہی وقت ہے اور ہمیں اس روایت کو دہراتے ہوئے اپنے لوگوں کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا ۔

میری تجویز ہے کہ ہر شعبے کے لوگ اپنے ساتھ منسلک مستحق لوگوں کی مدد کرنے کی ٹھان لیں جس سے بہت بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ ایسے فنکار جنہیں اللہ تعالی نے استطاعت دے رکھی ہے وہ مستحق فنکاروں او رہنر مندوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں