بورس جانسن

مشکل حالات میں جی ٹوئنٹی اجلاس کی صدارت پر شاہ سلمان کا شکر گزار ہوں،برطانوی وزیراعظم

لندن (عکس آن لائن) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے سعودی عرب کے جی20سربراہ اجلاس کی صدارت کرنے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خصوصی پیغام میں جانسن نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر میں کرونا ویکسین کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھی ہے۔ میں جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک کی جانب سے ویکسین کی دستیابی کے سلسلے میں ہونے والے اقدامات کی سپورٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔جانسن نے برطانیہ میں کرونا ویکسین کے سلسلے میں اقدامات میں پیش رفت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لیے 10 نکاتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔

جانسن کے مطابق برطانیہ نے کرونا کی وبا کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے مالی اور اقتصادی تدابیر کے ایک پیکج کی منظوری دی ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ اگر حالات اجازت دیتے تو وہ سعودی عرب کے شہر نیوم کا دورہ کرنے کے خواہاں تھے۔ جانسن نے نیوم کو مستقبل کا سب سے زیادہ ماحول دوست شہرقرار دیا۔جانسن نے جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک پر زور دیا کہ وہ مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے، کرونا کی وبا پر قابو پانے اور اس کے اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جرات مندانہ ارادوں کا اظہار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں